نائب صدر جگدیب دھنکھڑ نے اونم کی عوام کو مبارکباد دی

نئی دہلی،ستمبر۔نائب صدر جگدیب دھنکھڑ نے اونم کے تہوارپر تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔مسٹر دھنکھڑ نے جمعرات کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ مہابلی کی یاد وں کے احترام کے لیے منایا جانے والا، اونم سچائی، ہمدردی اور قربانی کے اعلی اقدار کی علامت ہے۔ یہ کھیتوں میں نئی فصلوں کے طور قدرت کی سخاوت کا تہوار منانے کا موقع ہے۔انھوں نے کہا، ”میں اونم کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے لوگوں کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ اونم سب کی زندگی میں امن، خوشحالی اور خوشی لائے۔

Related Articles