نسیم شاہ نے بولنگ شروع کردی، کراچی ٹیسٹ کیلئے دستیابی کا امکان
ملتان،دسمبر۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیٹ پر بولنگ شروع کردی۔ امکان ہے کہ وہ کراچی ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے۔پیر کو بولنگ کوچز شان ٹیٹ، عمر رشید اور فزیو کلف کی نگرانی میں نسیم شاہ نے ایک گھنٹے سے زائد پوری رفتار سے بولنگ کی۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی فٹنس پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میں بیک اپ بولر کے لیے چیف سلیکٹر اور ٹیم انتظامیہ سے مشاورت ہوگی۔ ضرور ت پڑنے پر بیک اپ بولر کو طلب کیا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے شروع ہو گا۔اسی دوران نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ حارث رؤف کی شمولیت کا فیصلہ ان کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔