نرس کو بھوت سمجھ کر خاتون نے کورونا وارڈ سر پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل
ہنوئی,ستمبر,ویتنام میں حفاظتی لباس میں ملبوس نرس کو بھوت سمجھ کر خاتون نے کورونا وارڈ سر پر اٹھالیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق ویتنام کے ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل مریضہ سفید رنگ کے حفاظتی لباس (پی پی ای کٹ) پہنے نرس کو بھوت سمجھ بیٹھی اور چیخیں مار کر اسپتال کو سر پر اٹھا لیا۔خاتون کی چیخ و پکار سے وارڈ میں موجود دیگر مریض بھی خوفزدہ ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو وہاں موجود عملہ کافی دیر تک سمجھاتا رہا تاہم جب خاتون کے حواس بحال ہوئے تو انہیں سمجھ آئی اور پھر وہ خاموش ہوگئیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کی حرکت پر وارڈ میں موجود عملہ بھی مسکراتا رہا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔