نتیش نے اپنی والدہ آنجہانی پرمیشوری دیوی کی برسی پر انہیں پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا
پٹنہ، ، جنوری۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی والدہ آنجہانی پرمیشوری دیوی کی برسی کے موقع پر اپنے آبائی گاوں کلیان بیگھا، ہرنوت واقع ’کویراج رام لکھن سنگھ اسمرتی واٹیکا ‘جاکر آنجہانی پرمیشوری دیوی جی کے مجسمہ پرگلپوشی کر کے انہیں قلبی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے والد کویراج آنجہانی رام لکھن سنگھ جی اور اپنی اہلیہ منجو سنہا جی کے مجسمہ گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ کے بڑے بھائی مسٹر ستیش کمار، صاحبزادے نشانت کمار اورقریبی رشتہ داروں نے بھی مجسمہ پرگلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار، رکن پارلیمنٹ کوشلندر کمار،رکن اسمبلی جتیندر کمار،رکن اسمبلی کرشن مراری شرن عرف پریم مکھیا، رکن قانون ساز کونسل مسٹر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، رکن قانون ساز کونسل للن صراف، بہار اسٹیٹ آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر مسٹر ادے کانت مشرا، بہار اسٹیٹ آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے رکن مسٹر منیش کمار ورما، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار،عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری اور پٹنہ ڈویژن کے کمشنر مسٹر کمار روی، وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، ڈی ایم پٹنہ مسٹر چندر شیکھر سنگھ ،ریاستی شہری کونسل کے سابق جنرل سکریٹری مسٹر اروند کمار سنگھ سمیت کئی سماجی اور سیاسی کارکنان ،اہم شخصیات، خیرخواہوں اور دیگر سینئر افسران نے نے بھی آنجہانی پرمیشوری دیوی، آنجہانی رام لکھن سنگھ اور آنجہانی منجو سنہا کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے اپنے آبائی گاوں کلیان بیگھا کے بھگوتی مندر (دیوی استھان) میں پوجا کی اور ریاست کی امن و سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔ کلیان بیگھہ اور قرب و جوار کے لوگ وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش تھے۔ وزیراعلیٰ نے مقامی لوگوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے حکام کو ہدایت دی۔