ناگ ارجن نے سمانتھا اور چیتنیا کی طلاق پر خاموشی توڑ دی

چنئی،جنوری ۔جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ سمانتھا اور ناگا چیتنیا نے چار برس کی ازداجی زندگی گزارنے کے بعد اکتوبر 2021 میں علحیدگی کا اعلان کیا تھا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی ماہ گزر جانے کے بعد ناگ ارجن نے اپنے بیٹے ناگا چیتنیا کے طلاق کے فیصلے کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بتایا ہے کہ دراصل سمانتھا نے چیتنیا سے الگ ہونے کے لیے طلاق کی درخواست دائر کی تھی، چیتنیا نے اس کے حق کو تسلیم کیا۔ایک انٹرویو میں تلگو سینما کے معروف اداکار کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان مسائل 2021 کے نیو ایئر کے بعد پیدا ہوئے۔ واضح رہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کے دوران دونوں نے اس حوالے سے کوئی تفیصلات بتانے سے گریز کیا تھا۔دوسری جانب ناگ ارجن نے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر ان کے حوالے سے زیرگردش بیان می تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سمانتھا اور ناگا چیتنیا سے متعلق ان کا بیان مکمل طور جھوٹ اور احمقانہ ہے۔

 

Related Articles