نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین افراد ہلاک

بڑوانی، جنوری ۔ مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں ڈیزل ختم ہونے پر دھکا لگا رہے پک اپ گاڑی کو پیچھے سے ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کندن سنگھ منڈلوئی کے مطابق آگرہ-ممبئی قومی شاہراہ پر ٹھیکری اور سیگوال کے درمیان ، کل رات تقریباً ایک بجے پیش آنے والے اس حادثے میں اپلا گاؤں کے رہنے والے سنیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں وجے باشندہ دنود اورراجیش باشندہ رام پورہ کی ضلع اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی۔ دیگر چھ افراد زیر علاج ہیں اورخطرے سے باہربتائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اندور علاقے کے پاتالپانی میں ایک میلے میں دکان لگا کر بڑوانی ضلع کے پلسود واپس آ رہے لوگوں کی پک اپ گاڑی کا ڈیزل راستے میں ہی ختم ہو گیا۔ جس کی وجہ سے وہ نیچے اترے اور اسے دھکا دے کر سڑک کے کنارے کھڑی کررہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

Related Articles