یوپی:تنہا اتریں گے انتخابی میدان میں:راجا بھیا

پرتاپ گڑھ:جنوری۔اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے کنڈا اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے و جن ستا دل لوک تانترک کے قومی صدر راگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی تنہا اپنے دم پر اسمبلی انتخابات میں اترے گی۔بی جے پی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) اتحاد سے قیاس آئیوں کو خارج کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ہم بہت مضبوطی سے اپنی پارٹی کے بینر تلے تنہا الیکشن لڑیں گے۔ ابھی تک ہم نے اپنی پارٹی سے کل 17امیدوار وں کا اعلان کیا ہے۔ آخری امیدوار اعلان کرنے کے بعد بتائیں گے کہ اترپردیش کی کتنی سیٹوں پر جن ستا دل اپنے امیدوار اتارے گی۔ملحوظ رہے کہ راجا بھیا 1993 میں پہلی بار کنڈا اسمبلی حلقے سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اترے تھے اور جیت درج کی تھی۔اس وقت سے وہ لگاتار اس اسمبلی حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں۔وہ بی جے پی حکومت میں وزیراعلی راجناتھ سنگھ، سماج وادی پارٹی کے میعاد کار میں وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کی کابینہ کے وزیر رہے ہیں۔

Related Articles