نائیڈو نے گجرات اورمہاراشٹر کے یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

نئی دہلی ، مئی۔نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے مہاراشٹر اور گجرات کے باشندوں کو ان کی ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے ۔ مسٹرنائیڈونےاتوار کویہاں جاری دو الگ الگ پیغامات میں کہا کہ مہاراشٹرا اور گجرات نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسٹرنائیڈو نے کہا ’’گجرات کے یوم تاسیس پر میں ریاست کے لوگوں کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں‘‘۔گجرات باپو اورسردارپٹیل جیسی اعظیم شخصیات کی مقدس سرزمین ہے ۔ ملک کی تعمیرمیں ریاست کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گجرات بہادری اور ثقافت کی سرزمین ہے، یہ روحانیت اور صنعت کاری کی سرزمین ہے‘‘۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا ’’ مہاراشٹر کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی بہادری کی گواہ سرزمین کا، ملک کی ترقی میں قابل ستائش تعاون رہا ہے ۔ یہ ثقافت، کاروبار اور قومی اقدار کی سرزمین ہے، جس نے ملک کی ترقی کی راہنمائی کی ہے ‘‘۔

Related Articles