نائیسا دیوگن نے غریب طالب علموں کیلئے ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کر دیا
ممبئی۔فروری۔بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی صاحبزادی نائیسا دیوگن نے غریب طالب علموں کیلئے ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کیا، بچوں میں کتابیں اور اسپورٹس کٹس تقسیم کیں۔اجے دیوگن کی سماجی تنظیم نے ورگاؤں کے پسماندہ اسکول طالب علموں کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں کیونکہ انہوں نے اسٹائلش ملبوسات کے بجائے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔نائیسا نے زرد رنگ کا شلوار قمیض پہنا، پرستاروں کیلئے یہ بہت اچنبھے کی بات تھی کیونکہ وہ اکثر تصاویر میں بیباک لباس پہنتی ہیں۔وہاں موجود تقریباً 200 سے زائد بچوں سے نائیسا نے ان کی تعلیم اور غیر نصابی دلچسپی سے متعلق بات کی۔