حکومت بیماریوں کی تشخیص کے لیے جامع نقطہ نظر اپنا رہی ہے: منڈاویا

نئی دہلی، ستمبر۔صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا نے منگل کو کہا کہ حکومت صحت کی سہولیات کو ترقی دینے کے لئے ایک جامع نقطہ نظر اپنا رہی ہے۔مسٹر منڈاویا نے آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، کیرالہ، مہاراشٹر، تریپورہ اور اتر پردیش میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا دورہ کیا۔این سی ڈی سی شاخوں کے آن لائن سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی ڈی سی لیبارٹریز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بیماریوں کی تیز رفتار نگرانی، تیزی سے پتہ لگانے اور بیماریوں کی بروقت تشخیص، صحت کے بنیادی ڈھانچے اور جلد تشخیص کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کی نگرانی بیماری سے بچاؤ، کنٹرول اور انتظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ این سی ڈی سی کی علاقائی شاخیں اس سمت میں اہم کردار ادا کریں گی۔ یہ صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو جلد نگرانی، تیزی سے پتہ لگانے اور بیماریوں کی نگرانی کے ساتھ فروغ دیں گے، جس سے جلد روک تھام ممکن ہو سکے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت پورے ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ صحت کے بارے میں رویہ ‘علامت سے ‘ہولیسٹک میں بدل گیا ہے۔ معیاری، سستی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریاستیں تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے میں اس کی شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورےملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا وزیراعظم کا وژن ہے۔ مرکزی حکومت نے وزیر اعظم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کے تحت ریاستوں میں صحت کے مختلف بنیادی ڈھانچے کے لیے 64,000 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔

Related Articles