نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے بچپن کینسر بیداری کار ریلی کو روانہ کیا

لکھنو:ستمبر۔اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ جناب برجیش پاٹھک نے آج کینسر متاثرہ بچوں کی مکمل صحت کیلئے کینکِڈس سوسائٹی کے زیر اہتمام بیداری کار ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ کینسر متاثرہ بچوں کی مسکان کو بنائے رکھنے کی یہ انوٹھی پہل ہے۔ اس موقع پر کے جی ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹی نینٹ جنرل ڈاکٹر بِپِن پوری بھی موجود رہے۔اس موقع پر کینکِڈس سوسائٹی (cankids kidscan society)کی چیرپرسن پونم بگائی نے کہاکہ سوسائٹی کے تحت ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد ہے -کینسر سے متاثرہ بچوں کو زندہ رہنا چاہئے اور انکی بہتر نشو ونما ہونی چاہئے۔ ابتدائی علاج زندگی کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ زندگی کے معیار، بچوں اور کنبہ کے حقوق نیز کینسر سے متاثرہ بچوں کے وجود کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ اسی فکر کے ساتھ project health system strengthening-integrated pediatric oncology partnership projectگورکھپور کو رسمی طور پر لانچ کرنے جا رہے ہیں۔cankids kidscan societyکی اسٹیٹ لیڈ ڈاکٹر یوگیتا بھاٹیا نے بتایاکہ ستمبر کو بچپن کینسر بیداری ماہ کے طور پر منائے جانے کے ضمن میں اس کار ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ریلی کا مقصد بچپن کے کینسر سے کینسر متاثر اور ان کے کنبوں کی حمایت، مالی امداد اور بیدار کرنا ہے۔ یہ ریلی لکھنو ¿ سے نکل کر الگ-الگ راستوں سے ہوکر پوروانچل کے زیادہ تر اضلاع میں بیداری کی تشہیر کرتے ہوئے 28ستمبر کو ایمس گورکھپور پہنچے گی۔ ایمس گورکھپور میں پروفیسر سریس کشور کینسر متاثرہ بچوں کیلئے علاج مرکز کا آغاز ہوگا۔اترپردیش کے 10اسپتالوںمیں children’s oncology medical treatmentاور مدد کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر کے جی ایم جو کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نشانت ورما اور سنستھا کے رکن بھی موجود رہے۔

 

Related Articles