میں ہمیشہ سے ایکشن فلم کرنا چاہتی تھی اس لیے اپنی تعریف پر خوش ہوں،پرینیتی چوپڑا
دہلی،اکتوبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی پہلی ایکشن فلم "کوڈ نیم ترنگا "میں بطور ایجنٹ کے کردار پر مداحوں کی تعریفوں پر خوشی سے نہال ہوگئیں۔اداکارہ نے کہا کہ "وہ ہمیشہ سے ایکشن فلم کرنا چاہتی تھیں”۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی پہلی ایکشن فلم "کوڈ نام ترنگا” میں بطور ایجنٹ انکے کردار کو صارفین کی جانب سیبے حد پسند کیا جارہا ہیجس پر انکی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔پرینیتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ” میں ہمیشہ سے ایکشن فلم کرنا چاہتی تھیں اس لیے اپنے کام کی تعریف پر بہت خوش ہیں”۔پرینیتی نے کہا کہ” انہوں نے دل و جان سے ایک ایسے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جو قوم کو بچانے کے لیے سب کچھ داؤ پر لگا دیتا ہے، یہ فلم ان کے لیے بہت خاص ہے، اس کردار نے انہیں موقع فراہم کیا ہے جس سے وہ ایکشن سے بھوپور کردار کو ناظرین کے سامنے پیش کرسکیں گی”۔پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ” لوگوں سے ملنے والی تعریفوں نے میرے اس یقین کو بحال کیا ہے کہ میں صحیح راستے پر ہوں اور میں مختلف قسم کے کردار کرتی رہوں گی، ایک اداکار کے لیے سب سے بڑا انعام یہی ہے کہ ناظرین اس کے کام کو پسند کریں اور مجھے خوشی ہے کہ میں ان کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہی ہوں”۔