میں نے نوعمری میں کوکین کا استعمال کیا تھا: شہزادہ ہیری

لندن،جنوری(پی ایس آئی)برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب سپیئر میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے اور اس کے بھائی نے اپنے والد کنگ چارلس سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی دوسری بیوی کمیلا سے شادی نہ کریں، ہیری نے کہا میں نو عمری میں کوکین استعمال کی تھی۔
درخواست مسترد کر دی گئی:ہیری نے کمیلا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا حوالہ دیا اور کہا کہ میں نے اور ولیم نے کمیلا کو قبول کرلیا لیکن اپنے والد سے اس سے شادی نہ کرنے کو کہا تھا۔ ہماری اس درخواست کو مسترد کر دیا گیا اور والد نے کمیلا سے شادی کرلی تھی۔شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے افغانستان تعیناتی کے دوران25 طالبان جنگجوؤں کو قتل کیا تھا۔ان کی کتاب’’سپیئر‘‘ کا عنوان ایک اقتباس سے آیا ہے جو اکثر برطانوی اشرافیہ کے حلقوں میں وارث کی ضرورت کے بارے میں نقل کیا جاتا ہے، اس اضافی وارث کو ریزرو بھی کہا جاتا ہے۔ہیری کا کہنا ہے کہ چارلس نے مبینہ طور پر ڈیانا سے اس کی پیدائش کے دن کہا تھا، حیرت انگیز! اب آپ نے مجھے ایک اور ریزرو وارث بھی دے دیا۔

Related Articles