میں سیاست کو خیرآباد کہہ چکا ہوں، چرنجیوی

ممبئی ،مارچ۔ تیلگو فلموںکیمیگا اسٹارچرنجیوی نے کہا ہے کہ ‘ایسی آفرز مجھے نہیں آتیں۔میں خود کو سیاست سے بالکل دور رکھتا ہوں اور میں سیاست کو خیرآباد کہہ چکا ہوں۔ٹالی وڈ کے میگا اسٹاراداکار چرنجیوی نے واضح کیا ہے کہ وہ سیاست سے دوری اختیار کرچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہی کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی چرنجیوی کو راجیہ سبھا کی نشست دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ عہدوں کے تابع شخص نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں راجیہ سبھا کی نشست دی جائے گی، یہ قیاس آرائی ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ چرنجیوی نے انکشاف کیا کہ عہدہ حاصل کرنا ان کی ترجیح کبھی نہیں تھی۔چرنجیوی نے جمعرات کی سہ پہر آندھراپردیش کے وزیر اعلی جگن سے ملاقات کی تاکہ فلم انڈسٹری سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی یہ افواہ پھیل گئی کہ چرنجیوی کو راجیہ سبھا کی سیٹ دی جائے گی۔چرنجیوی نے کہا کہ ایسی آفرز مجھے نہیں آتیں۔ میں خود کو سیاست سے بالکل دور رکھتا ہوں اور میں سیاست کو خیرآباد کہہ چکا ہوں۔واضح رہے کہ چرنجیوی متحدہ آندھراپردیش میں 2009 کے اسمبلی انتخابات میں سیاست میں داخل ہوئے، پھر وہ کانگریس میں شامل ہوکر مرکزی وزیر بھی بنے اور میعاد ختم ہونے کے بعد پھر انھوں نے فلموں کا رخ کیا۔

Related Articles