میں جانتاتھا مجھے اس اوور میں وکٹ حاصل کرنا ہے: چہل

ممبئی، اپریل ۔ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹوں کے ساتھ پلیئر آف دی میچ بننے والے لیگ اسپنر یزویندر چہل نے میچ کے بعد کہا، ’’میں جانتا تھا کہ مجھے اس اوور میں وکٹ لینا ہے، اس لیے میں نے گیند کو آف اسٹمپ سے باہر رکھنے کا منصوبہ بنایا۔میں نےکل ہی کوچ اور کپتان سے بات چیت کی تھی۔ ہیٹ ٹرک گیند پرمیں جانتاتھا کہ کمنز گوگلی کا انتظار کر رہے تھے۔ مجھے گوگلی گیند پر چھکا لگاتھا اور میں خطرہ مول نہیں لینا چاہتا تھا۔ میں صرف ڈاٹ بال کرنا چاہتا تھا۔ (لکھنؤ کے خلاف ہیٹرک گیند پر چھوٹے کیچ پر) یہ کرکٹ میں ہوتارہتا ہے۔راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے آخری اوور میں سات رنز سے جیتنے کے بعد کہا، ’’آئی پی ایل میں قریبی میچ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسی حالت میں آپ کو پرسکون رہ کر یقین رکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو میچ کے رخ کو سمجھنا ہوتاہےاور صحیح مواقع کو اپنے حق میں کرنا ہوتا ہے۔ کولکاتہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ہمیں کبھی نہیں لگا کہ ہم میچ میں آگے تھے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ یزویندر اور اشون کیا کر سکتے ہیں۔ تاہم، میں رسل کے خلاف اشون کی وہ جادوئی گیند اور دیو دت کی بلے بازی کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ اوبید جانتے ہیں کہ کیاکرناہے اور مجھے انہیں زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔آخری اوور کرنے والے تیز گیند باز اوبید میک کوئے نے کہا، ’’پچھلے سال انجری کے بعد یہ میرا پہلا میچ تھا۔ میں پچھلے کچھ مہینوں سےمحنت کر رہا تھا اور اس کا پھل مجھے ملا۔ میں نے اپنی طاقت پر بھروسہ کیا۔ اگرچہ میں نے میچ نہیں کھیلا لیکن میں نیٹ میں میچ کی ہی طرح پریکٹس کرتا تھا۔ میں جانتا تھا کہ بلے باز طاقت کا استعمال کریں گے اس لیے میں لیگ سائیڈ پر سست رفتاری سے گیند ڈالنا چاہتاتھا۔ ہیٹمائر مجھے مشورہ دے رہے تھے۔

 

Related Articles