میں آئی پی ایل نیلامی میں نام دیناچاہتا تھا لیکن ایسا نہیں کر سکا: کرن
ممبئی، مارچ ۔ چنئی سپر کنگز کی راجستھان رائلز کے خلاف گزشتہ اکتوبر کے آئی پی ایل میں شکست کے دوران سیم کرین کی پیٹھ میں درد ہوا تو انہیں لگاکہ یہ کوئی خاص تشویش کی بات نہیں ہوگی۔ تقریباً چھ ماہ بعد، کرین لندن کے اوول میں اپنے مختصر کیریئر کے سب سے مایوس کن حصے پرغورکررہے تھے۔ایک ابتدائی ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے توباہر ہو گئے ہیں۔ دوسرے اسکین نے تصدیق کی کہ ان کی پیٹھ کے نچلے حصے میں اسٹریس فریکچر ہوگیا تھا۔ اس سے ان کا ایشز کا حصہ ہونا بھی ناممکن لگنے لگا۔ انہیں امید تھی کہ وہ آئی پی ایل کا حصہ ضرور بنیں گے لیکن انہیں نیلامی میں اپنانام نہ جوڑنے کی صلاح ملی۔ اب وہ اگلے ہفتے سرے کے لئے واروکشائر کے خلاف کاونٹی چیمپئن شپ میں ایک نئے اوتار میں نظرآئیں گے، بطور ماہر بلے باز۔ کرن نے کرک انفو کو بتایا، "اس سے قبل میں کبھی شدیدطورپر زخمی نہیں ہوا تھا۔ یہ میرے لیے بہت مشکل تھا کیونکہ ایک کرکٹر کی زندگی میں ورلڈ کپ اور آسٹریلیا میں ایشز سیریزدوسب سے بڑے ٹورنامنٹ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا، ’’پہلے دو مہینوں میں میں نے کچھ خاص نہیں کیا کیونکہ مجھے آرام کی ضرورت تھی۔ میں نے بھی کچھ دن میکسیکو میں چھٹیاں گزاریں اور کھیل سے دور رہا۔مجھے اسکول چھوڑنے کے بعد پچھلے چھ سالوں میں زیادہ سوچنے یا آرام کرنے کا کوئی موقع نہیں ملا ہے۔ تو یہ ایک اچھا تجربہ تھا۔ تاہم گزشتہ دو ماہ سے میں کھیلنے کے لئے بیتاب ہوں۔ اتنے سردموسم میں عجیب لگ رہا ہے کہ پہلا میچ بس ایک ہفتے بعد ہے۔ میں پچ پر لوٹناچاہتا ہوں اورپھر ایک اچھا سیزن کھیلناچاہتا ہوں۔