میکسیکو کے امیگریشن سینٹر میں آگ لگنے سے 35 تارکین وطن کی موت

میکسیکو سٹی۔مارچ۔ امریکی سرحد پر میکسیکو کے امیگریشن سینٹر میں آگ لگنے سے کم از کم 35 تارکین وطن کی موت اور 100 دیگر زخمی ہو گئے۔ میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ میکسیکو کے ایکسیلسیئر اخبار مے مطابق میکسکو کے شہر سیوداد جواریز میں نیشنل مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ (آئی این ایم) کی عمارت میں آگ لگنے سے تقریباً 100 افراد کاربن مونو آکسائیڈ پوائزننگ سے متاثر ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔مبینہ طور پر آگ ایک ڈیٹینشن کیمپ سے شروع ہوئی جہاں ان تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے بعد رکھا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ مہاجرین نے خود ہی لگائی تھی، جنہوں نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

 

Related Articles