میونسپلٹی انتخابات میں مرکزی فورسیز کی تعیناتی

بی جے پی کی درخواست پر سماعت شروع۔عدالت نے حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن سے حلف نامہ طلب کیا

کلکتہ ،فروری ۔ مغربی بنگال میں چار میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بدعنوانی اور دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے بی جے پی نے چار الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں۔چیف جسٹس پرکاش سریواستو کی قیادت والی ڈویژن بنچ نے بدھ کو دو مقدمات کی سماعت کی۔بی جے پی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹسبیاساچی چٹرجی نے 108میونسپلٹی کے انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں تعینات نہیں کیا گیا تھا عوام آزادانہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔بی جے پی نے کہا کہ ان میونسپلٹیوں میں ووٹنگ سے کم سے کم 72گھنٹے قبل مرکزی فورسیز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کے وکیل نے کہا کہ مرکزی فوسیز کو ووٹروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کا اختیارات دئے جائیں ہ۔ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بھی شکایت کی۔بی جے پی نے مطالبہ کیا کہ ایک غیر جانبدار مبصر اور ایک غیر جانبدار مائیکرو آبزرور کا تقرر کیا جائے۔ بدھان نگر، آسنسول، سلی گوڑی، چندن نگر کے انتخابات میں ریاستی الیکشن کمیشن نے عدالت کے احکامات کی تعمیل نہیں کی ہے۔بی جے پی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ باجواج، تارکیشور اور دین ہاٹا سمیت متعدد میونسپلٹیوں میں نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کے متعدد الزامات کی بنیاد پر ریاست اور ریاستی الیکشن کمیشن سے حلف نامے طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی قیادت والی ڈویژن بنچ نے 21 فروری تک حلفی بیان طلب کیا ہے۔دریں اثنا، چیف جسٹس کی ڈویژن بنچ نے بدھان نگر وارڈ نمبر 32 میں سی پی آئی ایم کے امیدوار کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 4 میونسپل کارپوریشن میں پولنگ کے دن کے سی سی کیمرہ فوٹیج کو محفوظ رکھنے اور ووٹنگ کے تمام دستاویزات کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Related Articles