میلبرن آبادی کے لحاظ سے آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہر بن گیا

میلبرن،اپریل۔میلبرن سڈنی کو پیچھے چھوڑ کر آبادی کے لحاظ سے آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہر بن گیا ہے۔آبادی کے لحاظ سے سڈنی 100سال سے زائد عرصے سے آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہر تھا۔مگر حالیہ برسوں میں میلبرن کی آبادی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور شہر بھی پھیل گیا ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق میلبرن کی آبادی 48 لاکھ 75 ہزار 400 ہے جو سڈنی سے 18 ہزار 700زیادہ ہے۔آسٹریلیا کے محکمہ شماریات اے بی ایس نے بتایا کہ میلبرن شہر میں نواحی علاقے شامل ہو رہے ہیں۔یہ اعداد و شمار جون 2021 کے ہیں جو اب جاری ہوئے ہیں، جس کے مطابق میلٹون نامی علاقہ میلبرن میں شامل ہونے سے اس کی آبادی سڈنی سے زیادہ ہوگئی۔یہ پہلی بار نہیں جب آبادی کے لحاظ سے میلبرن نے آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Related Articles