میرے مالی امور آج تک والد ہی دیکھتے ہیں، سونو نگم

ممبئی،؍اکتوبر۔بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ ان کے مالی امور آج بھی ان کے والد برداشت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کے اپنی زندگی میں اس اہم کردار کا انکشاف کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان امیتابھ بچن کے ساتھ بات چیت میں سونو نگم نے اپنی زندگی میں پیش آئی مشکلات پر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ اس وقت ان کے والد ان کی زندگی میں کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی نہیں جانتا کہ بینک چیکس کیسے بھرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں کوئی لاکر نہیں ہے، اگر اہلیہ کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ مجھ سے کہتی ہیں میں سائرہ سے کہتا ہوں اور پھر سائرہ والد سے پیسوں کا مطالبہ کرتی ہیں۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ میں آج 48 برس کا ہوں، اگر میں 10 روپے بھی کماتا ہوں تو وہ میرے والد کے پاس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا باپ ہمیشہ ہمیں دے اور ہم سے کچھ نہ لے۔

 

Related Articles