میری اورشبانہ کی دوستی اتنی اچھی ہے کہ شادی بھی اِس کا کچھ نہیں بگاڑسکی: جاوید اختر

لاہور،فروری۔بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنی اور اداکارہ شبانہ اعظمی کی دوستی پر بات کی ہے۔ لاہور میں فیض فیسٹیول میں شرکت کے دوران جاوید اختر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ میں نیایک جگہ لکھا ہیکہ میری اورشبانہ کی دوستی اتنی اچھی ہیکہ شادی بھی اس کاکچھ نہیں بگاڑسکی۔دوران گفتگو جاوید اختر نے لاہور کی انفرادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں عمدہ لوگ ہیں، محافل کمال ہوتی ہیں، آئندہ کبھی بلائیں توایک ہفتے کیلئے بلائیں، تین روز میں میرا کام نہیں بنتا، لوگ اچھیلگنیلگتیہیں اور لاہور سے واپس جانیکاوقت ہوجاتاہے۔ دوسری جانب معروف شاعر فیض کی شاعری پر بات کرتے ہوئے بھارتی نغمہ نگار نے کہا کہ فیض کی شاعری میں چاندنی والی خوبی ہے، چاندنی جہاں گرے منظر خوبصورت کردیتی ہے، جیل کوئی خوبصورت جگہ نہیں لیکن فیض کی شاعری پڑھ کر لگتا ہے کہ جیل جاؤں۔

Related Articles