میرا خواب پورا ہوا: پرسدھ کرشنا
احمد آباد، فروری۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں اپنی خطرناک گیند بازی کے لیے ہندوستان کے پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے تیز گیند بازپرسدھ کرشنا نے کہا کہ انہیں طویل عرصے سے ایسی ہی کارکردگی کی توقع تھی اور ان کا خواب پورا ہو گیا جس سے ٹیم کو جیت ملی۔کرشنا نے میچ کے بعد کہا، ’’ویسٹ انڈیز نے اچھی گیندبازی کی اور جب میں بلے بازی کرنے گیا تب بھی گیند حرکت کررہی تھی۔ میں نے اسی مدد کا استعمال کیا اور اگر صبح کوئی مجھے کہتا کہ مجھے چار وکٹیں ملیں گی تو میں شاید ان کی بات نہیں مانتا ۔ 238 کا ہدف چھوٹا تھا اور میں نے صرف اپنی گیند سے کمال کرنے کی کوشش کی۔ میں تسلسل کے ساتھ گیندبازی کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں اچھی لینتھ پر گیندبازی کرتے ہوئے بلے بازوں کو پریشان کرنا چاہتا ہوں۔اپنی نصف سنچری سے ہندوستان کو چیلنجنگ اسکور پر لے جانے والے سوریہ کمار یادو نے کہا کہ میچ جیت کر اچھا لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’حکمت عملی یہ تھی کہ آخر تک بلے بازی کی جائے۔ لیکن میں اپنے پسندیدہ شاٹ پر آؤٹ ہوگیا لیکن اگلے میچ میں بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔ صورتحال ایسی تھی کہ اگر میں آخر تک بیٹنگ کرتا تو میری سنچری مکمل ہوجاتی۔ سوریا نے کہا، “روہت بھائی نے کہا کہ ہم جتنی بار مشکل حالات میں بلے بازی کریں گے، ہمیں اس سے سبق ملے گا۔ ہم نے 10-10 رنز کا ہدف دیا اور یہ شراکت قائم رہی۔ ہم مستقبل میں ایسے مشکل حالات میں واپسی کرسکیں گے۔