مہاراشٹر میں کورونا کے 2336 نئے معاملے
اورنگ آباد/ممبئی، جولائی۔مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 2,336 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے پانچ لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔محکمہ صحت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا کہ ریاست میں اب تک 80,32,246 لوگ کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 1,48,056 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔دریں اثنا، اس مدت کے دوران 2,311 افراد وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس کے بعد ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 78,69,591 ہوگئی۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح فی الحال 97.97 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ اس وقت 14,599 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اس دوران ریاست کے مراٹھواڑہ خطہ میں کورونا کے 160 نئے کیس درج ہوئے، جن میں سے 61 کیس عثمان آباد ضلع سے، 49 کیس اورنگ آباد ضلع سے، 31 کیس لاتور ضلع سے، 19 کیس جالنا ضلع میں رپورٹ ہوئے، جب کہ باقی میں چار اضلاع میں اس انفیکشن کا کوئی نیا کیس درج نہیں ہوا ہے۔