مودی نے ملک میں صحت کی دیکھ ریکھ کو اولین ترجیح دی: ڈاکٹر جیتندر سنگھ

جموں، اپریل۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں پہلی بار صحت کی دیکھ ریکھ کو اولین ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران ملک میں صرف دو برسوں میں دو ویکسین تیار کئے گئے وہ بھی وزیر اعظم کے بھر پور تعاون سے ہی ممکن ہوا۔موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: وزیر اعظم شری نریندر مودی نے ملک میں پہلی بار صحت کی دیکھ بھال کو اولین ترجیح دینے کا کام کیا ہے جو شاید پچھلی سرکاروں میں کہیں نہ کہیں چھوٹ گیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران ملک میں صرف دو برسوں کے دوران دو ویکسین تیار کئے گئے جو نہ صرف اپنی نوعیت کے پہلے ویکسین تھے بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں کو یہ ویکسین فراہم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی وزیر اعظم کے بھر پور تعاون سے ممکن ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہمارے نوجوان جو آنے والے برسوں کے دوران ملک کی ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ان کے صحت کی دیکھ ریکھ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles