مہاراشٹرا اسمبلی نے کرناٹک کے سرحدی معاملے پرمتفقہ طور پر قرارداد پاس کی

ناگپور، دسمبر۔ مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی نے منگل کو متفقہ طور پر کرناٹک کے مراٹھی مخالف موقف کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی اور اعلان کیا کہ مہاراشٹر حکومت بیلگاوی، نپانی، کاروار اور بیدر سمیت 865 گاؤں کی ایک ایک انچ کوشامل کرنے کے لئے پوری قوت کے ساتھ سپریم کورٹ میں قانونی لڑائی لڑے گی۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ مرکزی حکومت کو کرناٹک حکومت سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے پر زور دینا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرناٹک حکومت کو سرحدی علاقوں میں مراٹھی لوگوں کی حفاظت کی ضمانت دینے کی سمجھ دی جانی چاہئے۔اس سے قبل پیر کو شیوسینا کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مطالبہ کیا کہ کرناٹک کے مراٹھی بولنے والے علاقوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جائے۔

Related Articles