مہاتما جیوتیبا پھولے جینتی پر عام تعطیل کا اعلان

جے پور، اپریل ۔ راجستھان میں مہاتما جیوتیبا پھولے جینتی (11 اپریل) کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے چھٹی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ابھی تک پھولے جینتی پر اختیاری چھٹی دی جا رہی تھی۔مسٹر گہلوت نے یہ فیصلہ عام لوگوں کے جذبات اور عوامی نمائندوں کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر ممتا بھوپیش، راشٹریہ پھولے بریگیڈ ٹیم راجستھان کے ریاستی صدر دنیش کمار سینی، ناگور پربتسر کے لوکیش مالاکر سمیت مختلف سماجی تنظیموں اور عوامی نمائندوں نے عام تعطیل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔خیال ر ہے کہ پھولے نے ملک سے چھوت چھات کو ختم کرنے اور سماج کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے سماج کو برائیوں سے آزاد کرنے، لڑکیوں اور دلتوں کو تعلیم سے جوڑنے کا کام کیا۔ انہوں نے کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کے لیے بھی منظم کوششیں کیں۔28 جنوری کو بھگوان شری دیونارائن جینتی کی اختیاری چھٹی کو بھی ریاستی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ اب ریاست میں سرکاری تعطیلات کی تعداد 30 اور اختیاری تعطیلات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

Related Articles