بی جے پی کو الیکشن کمیشن اور ضابطہ اخلاق کی کوئی پرواہ نہیں:آرادھنا مشرا

لکھنؤ:جنوری۔ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر ضابطہ اخلاق کی پرواہ نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اترپردیش کانگریس کی لیڈر آرادھنا مشرا مونا نے کہا کہ بی جے پی دیگر ایجنسیوں کی طرح الیکشن کمیشن کو بھی اپنا ایک فرنٹل آرگنائزیشن سمجھنے کی بھول کررہی ہے۔مونا نے پیر کو کہا کہ پریاگ راج میں اسمبلی انتخابات کے تشہیری مہم کے دوران بی جے پی لیڈر رائے دہندگان کی مرضی کے برعکس دروازے۔ دروزے پر اپنے انتخابی نشان کے اسٹیکر چسپاں کررہے ہیں جو ثابت کرتا ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن اور ضابطہ اخلاق کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔یہ کام یقینی طور سے جمہوریت کا قتل اور ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس پورے معاملے کا سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اتنے سنگین معاملے پر اگر کوئی کاروائی نہیں کرتا ہے تو مانا جائے گا کہ بالواسطہ طور سے الیکشن کمیشن بی جے پی کی مدد کررہا ہے۔ اس کی غیرجانبداری شبہ کے گھیرے میں ہے۔ کبھی بھی ایس نہیں ہوا کہ ریاست اور مرکزی حکومت کے ذریعہ دی گئی اشیاء پر فوٹو لگایا گیا ہو یہاں تو ٹیکہ کاری کے ذریعہ بھی پرچار کیا گیا۔حکومت کے ذریعہ جو بھی چیزیں عوام کو دستیاب کرائی جاتی ہیں۔ وہ عوام پر احسان نہیں ہوتا بلکہ حکومتیں اپنا فرض پورا کرتی ہیں۔

Related Articles