موسم بہار کے آغاز سے قبل لندن آئی کی صفائی مکمل کرلی گئی

لندن ،مارچ۔ پیر کوموسم بہار کے آغاز سے قبل لندن آئی کی صفائی مکمل کرلی گئی، جرات مند عملے کے ارکان نے ویسٹ منسٹر میں 135 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر ہر کیپسول کے شیشوں کی دھلائی کی اور ان پرپالش کی، یہ لینڈ مارک سب سے پہلے 2000 میں کھولا گیا تھا، اس میں 32 کیپسول ہیں، جن میں سے ہر ایک کا وزن 48 ٹن سے زیادہ ہے، ہر پوڈ میں شیشے کے 1,152چوکھٹے ہیں، ان کی صفائی کرنے والے عملے کے ارکان کو اتنی بلندی پر پوڈز پر پہنچ کر کھڑکی کی چوکھٹوں کو صاف کرنے سے قبل جیکٹ پہننا پڑتی اورحفاظتی آلات سے لیس ہونا پڑتا ہے۔ کلینر اپنی اس جیکٹ یا پٹی میں اپنے صفائی کے آلات رکھتے ہیں تاکہ وہ آسانی سے انھیں نکال کر صفائی کرسکیں اور پانی کو نکال سکیں۔ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ کلینر کو بگ بن کے پس منظر میں لندن آئی کے کیپسول صاف کرنے کیلئے ہوا میں معلق رہنا پڑتا ہے۔ لاسٹ منٹ ڈاٹ کام لندن آئی کے جنرل منیجر عمران توقیر کا کہنا ہے کہ لندن آئی کے پوڈز کو صاف کرنا بہت ضروری ہے تاکہ سیاح لینڈ مارک کا پورا نظارہ کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران پوری دنیا سے 21.6 ملین سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ ہم دارالحکومت میں موسم بہار، ایسٹر، تاجپوشی اور بینک ہالی ڈے کی تقریبات کے منتظر ہیں، پوڈز کی 6 مئی کو بادشاہ کی تاجپوشی سے قبل بھی صفائی کی گئی تھی تاکہ سیاح لندن آئی لاکھوں سیاحوں کا استقبال کرنے کو تیار رہے۔

Related Articles