مودی ڈبلیو اے سی کی اختتامی تقریب کے لیے گوا پہنچے

پنجی، دسمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو گوا کی راجدھانی پنجی پہنچ گئے۔مسٹر مودی کی آمد پر گوا کے گورنر پی ایس سریدھرن پلئی، وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، بی جے پی گوا کے صدر سدانند شیٹ تناوڈے اور مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم چار روزہ 9ویں عالمی آیوروید کانگریس (ڈبلیو اے سی) اور آروگیہ ایکسپو 2022 کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنا ہے، جو 8 دسمبر کو شہر کی کلا اکیڈمی میں شروع ہوئی تھی۔ وزیر اعظم شمالی گوا کے پرنیم میں نیو گوا بین الاقوامی ہوائی اڈے، موپا اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا بھی افتتاح کریں گے۔

 

Related Articles