مودی پیر کے روزبحریہ کے سواولمبن سیمینار سے خطاب کریں گے

نئی دہلی، جولائی ۔وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹرواقع نئی دہلی میں این آئی آئی او (بحری اختراعی اور درونِ ملک تیاری کی تنظیم) کے سیمینار سواولمبن (خود انحصاری) سے خطاب کریں گے۔آتم نربھر بھارت کا ایک اہم ستون دفاعی شعبے میں خود انحصاری حاصل کر رہا ہے۔اس کوشش کو آگے بڑھانے کے لئے، پروگرام کے دوران، وزیر اعظم اسپرنٹ چیلنجز کی نقاب کشائی کریں گے جس کا مقصد ہندوستانی بحریہ میں مقامی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر این آئی آئی او، دفاعی اختراعی تنظیم (ڈی آئی او) کے ساتھ مل کر، ہندوستانی بحریہ میں کم از کم 75 نئی مقامی ٹیکنالوجیز / مصنوعات کو شامل کرنا ہے۔ اس باہمی تعاون کے منصوبے کا نام اسپرنٹ (آئی ڈی ای ایکس، این آئی آئی او اور ٹی ڈی اے سی کے ذریعے تحقیق و ترقی میں پول والٹنگ کی معاونت) ہے۔ سیمینار کا مقصد دفاعی شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لئے ہندوستانی صنعت اور تعلیمی اداروں کو شاملِ عمل کرنا ہے۔ دو روزہ سیمینار (18-19 جولائی) صنعت، متعلقہ تعلیمی برادری، خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور حکومت کے رہنماؤں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ دفاعی شعبے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا ہوں اور تجاویز پیش کریں۔ اجلاس اختراعی عمل، درونِ ملک تیاریوں، فوجی ساز و سامان اور ہوابازی کے لئے وقف ہوں گے۔ سیمینار کا دوسرا دن حکومت کے (خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی) کے وژن ساگر کے لحاظ سے بحر ہند کے علاقے تک رسائی میں گزرے گا۔

Related Articles