مودی نے یو پی گلوبل انویسٹر سمٹ کا افتتاح کیا

لکھنؤ، فروری ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز یہاں اتر پردیش گلوبل انویسٹرس سمٹ (UPGIS) کا افتتاح کیا۔ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی، ٹاٹا گروپ کے چیئرمین این چندرشیکھرن، آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا اور کئی ممالک کے نمائندے اس تین روزہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔مسٹر مودی نے چراغ جلا کر سرمایہ کاری کانفرنس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ اتر پردیش کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے عزم کے ساتھ شروع ہونے والی اس کانفرنس پر ملک اور دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔قبل ازیں، چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسٹر مودی کا استقبال گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا۔ تین روزہ سربراہی اجلاس میں کل 34 سیشن ہوں گے۔ پہلے دن 10، دوسرے دن 13 اور آخری دن 11 سیشن ہوں گے۔ زیادہ تر اجلاسوں میں مرکزی وزراء موجود رہیں گے۔ سمٹ میں ملک کے کئی نامور صنعت کاروں کے علاوہ ہالینڈ، جاپان، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت متعدد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

 

Related Articles