مودی نے کھانڈو کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی، اگست۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔آج ایک ٹویٹ میں مسٹرمودی نے کہا، ’’اروناچل پردیش کے نوجوان اور متحرک وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو جی کو یوم پیدائش کی مبارک باد۔ ان کی قیادت میں ریاست کی ہمہ جہت ترقی ہو رہی ہے۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہوں۔مسٹرپیما کھانڈو 21 اگست 1979 کو اروناچل پردیش کے توانگ ضلع میں پیدا ہوئے۔ اس وقت وہ ہندوستان کے سب سے کم عمر وزیر اعلیٰ ہیں۔

Related Articles