مودی نے کووند سے ملاقات کی

نئی دہلی، جولائی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم دن کے اوائل میں راشٹرپتی بھون پہنچے اور مسٹر کووند سے ملاقات کی۔ راشٹرپتی بھون کے دفتر نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں مسٹر کووند سے ملاقات کی۔ صدر کووند کی میعاد 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے قبل وزیر اعظم کی ان سے ملاقات کو ایک غیر رسمی ملاقات قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ملاقات کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

Related Articles