مودی نے پوپ فرانسس کو ہندستان آنے کی دعوت دی

روم، اکتوبر۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح یہاں ویٹیکن سٹی میں عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی رہنما پوپ فرانسس سے نہایت گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ہندستان کے دورہ کی دعوت دی۔مسٹر مودی مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ویٹکین کے صحن میں پہنچے جہاں ویٹیکن کے سینئر حکام نے ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔مسٹر مودی کے ساتھ آئے وفد میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی شامل تھے۔ بعد میں مسٹر مودی نے جب پوپ سے ملاقات کی تو پوپ نے انہیں گلے لگا لیا۔ دونوں کے چہروں پر گہری قربت، باہمی احترام اور محبت کے جذبات نظر آرہے تھے۔مسٹر مودی نے سب سے پہلے پوپ سے تنہائی میں ملاقات کی اور وفد کی سطح کی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ روایت کے مطابق پوپ کے ساتھ ملاقات کا کوئی پہلے سے مقرر ایجنڈا نہیں ہوتا ہے۔میٹنگ کے بعد مسٹر مودی نے کہاکہ پوپ فرانسس کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی۔ انہوں نے کئی امور پر بات چیت کی اور انہیں ہندستان آنے کی دعوت دی۔

Related Articles