مودی نے مانگڑھ دھام پرشہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

بانسواڑہ، نومبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجستھان کے بانسواڑہ ضلع میں واقع تاریخی مقام مانگڑھ دھام پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹرمودی تقریباً 10:30 بجے مانگڑھ ہیلی پیڈ پہنچے اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے قبائلی شہداء کو پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے گرو گوبند کے مجسمے پر بھی گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوے انہیں یادکیا اوردھونی درشن اور آرتی کی۔اس کے بعد مسٹر مودی نے لوگوں سے ہاتھ ہلا کر اسٹیج سے مبارکباد قبول کی۔ اس موقع پر مسٹرگہلوت، مسٹر پٹیل، مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

 

Related Articles