مودی نے آندھرا پردیش کے ایمس منگل گری کی کامیابیوں کی تعریف کی

حیدر آباد/نئی دہلی،اپریل۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش میں ایمس منگل گری کے 10لاکھ او پی ڈی کا اعدادو شمار عبور کر لینے کی کامیابی حاصل کرنے پر بدھ کو جم کر تعریف کی ۔ایمس منگل گری کے 10لاکھ او پی ڈی کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے ، مسٹر مودی نے ٹوئیٹ کیا، ”ادارے کے ذریعے ایک اچھی کامیابی حاصل کی۔ حال ہی میں من کی بات کے پروگرام میں میں نے اس مسئلے پر بات کی تھی جس میں ایک ڈاکٹراور ٹیلی کنسلٹنسی سے مستفید ہونے والے شخص کے ساتھ بات چیت شامل تھی۔“اس سے پہلے ایمس منگل گری نے 3اپریل کو ٹوئیٹر پر کہا تھا، ”ایک اور سنگ میل !ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری تنظیم نے آج 10لاکھ او پی ڈی کی تعداد کو عبور کر لیا ہے ۔ ہم پربھروسہ کرنے کے لئے مریضوں کا شکریہ۔“مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے توئیٹ کیا،”شاباش! منگل ایمس آندھرا پردیش ،10لاکھ او پی ڈی مشاورت کے سنگ میل کو عبور کرنے پر یہاں کے ڈاکٹر وں اور ملازمین کو مبارک۔ بڑی خوشی اور خلوص کے ساتھ سماج ، انسانیت اور قوم کی خدمت کرتے رہیں۔“

Related Articles