مودی نے اندور حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا
بھوپال، مارچ ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اندور میں آج پیش آنے والے حادثے پر غم کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کی بہتری کے لیے بھگوان سے دعا کی۔مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ اندور حادثے کے بارے میں جان کر انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے بات کر کے حادثے کی تازہ ترین معلومات بھی حاصل کیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ریاستی حکومت تیزی سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھگوان سے دعا کی ہے۔