مودی ناگپور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نئی دہلی، دسمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی کل ناگپور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ہیموگلوبینو پیتھی کے تحقیق، انتظام اور کنٹرول کے مرکز کا افتتاح کریں گے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ میڈیکل ایکسی لینس کے یہ نئے ادارے پسماندہ آبادی کی خدمت کے لئے صحت کی تحقیق کو بڑھانے میں ملک کی کوششوں کو مزید تیز کریں گے۔ وزارت نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نئے اور زونوٹک وائرس کی شناخت کے لیے تیاریوں اور لیبارٹری کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دے گا۔ یہ ادارہ بائیو سیفٹی لیبارٹری سے لیس ہوگا۔ یہ صحت عامہ سے متعلق ابھرتے زونوٹک وائرس کے پھیلاؤ کی جانچ کرنے اور کنٹرول کی بہتر حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کرے گا۔ وسطی ہندوستان کے ودربھ علاقے میں خاص طور پر قبائلی آبادی میں سیکل سیل بیماری کی موجودگی زیادہ ہے۔

Related Articles