مودی مدھیہ پردیش کے ساڑھے چار لاکھ مستحقین کو دیوالی سے پہلے اپنے گھر کا تحفہ دیں گے

بھوپال، اکتوبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج دیوالی سے پہلے دھنتیرس کے موقع پر مدھیہ پردیش کے 4.5 لاکھ فیملی کو ‘اپنےگھر’ کا تحفہ دیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، مسٹر مودی ورچوئل طریقہ سے ان کنبوں کو دھنتیرس کے دن پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ’ گرہ پرویش ‘ ‘ کا تحفہ دیں گے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ستنا سے گریہ پرویشم کے ریاستی سطح کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔مدھیہ پردیش پردھان منتری آواس (دیہی) کی تعمیر میں ملک کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ ماہانہ گھروں کی تعمیر کی تعداد تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں 2 لاکھ 60 ہزار مکانات مکمل ہوئے۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔ریاست میں اس اسکیم کے تحت اب تک 48 لاکھ دیہی مکانات کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 29 لاکھ مکانات مکمل ہوچکے ہیں۔ ان گھروں پر 35,000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں۔ خصوصی پروجیکٹ کے تحت گنا اور شیوپور اضلاع میں 18 ہزار 342 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔

Related Articles