مودی جی 20 گروپ کی صدارت سے متعلق لوگو اور ویب سائٹ کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، نومبر۔وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہندوستان کے جی 20 گروپ کی چیئرمین شپ سے متعلق لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کا افتتاح کریں گے۔ہندوستان یکم دسمبر سے جی-20 گروپ کی صدارت سنبھالنے جا رہا ہے۔ اس گروپ کی صدارت ہندوستان کو بین الاقوامی اہمیت کے اہم مسائل پر عالمی ایجنڈے میں حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرے گی۔ جی20 کی صدارت سے متعلق یہ لوگو، تھیمز اور ویب سائٹس ہندوستان کے پیغام اور دنیا کے تئیں اس کی وسیع تر ترجیحات کی عکاسی کریں گی۔جی20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک بڑا فورم ہے، جو عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 85 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد سے زیادہ اور دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔ جی 20 کی صدارت کے دوران ملک بھر میں مختلف مقامات پر 32 مختلف شعبوں سے متعلق تقریباً 200 اجلاس منعقد ہوں گے۔ اگلے سال منعقد ہونے والا جی-20 سربراہی اجلاس ہندوستان کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں میں سے ایک ہوگا۔

Related Articles