مودی، برلا کا شرد یادو کے انتقال پراظہارغم

نئی دہلی،  جنوری۔وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، مسٹر شرد یادو جی کے انتقال سے انتہائی غمگین ہوں۔ اپنے طویل عوامی کیرئیر میں انہوں نے خود کو ایم پی اور وزیر کے طور پر ممتاز کیا۔ وہ ڈاکٹر لوہیا کے نظریات سے بہت متاثر تھے۔ میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کوسنبھال کررکھوں گا۔ پسماندگان اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔ سابق رکن پارلیمنٹ شرد یادو کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا، ’’سینئر سیاستدان، سابق رکن پارلیمنٹ شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ایک عظیم سوشلسٹ رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی پسماندہ اور استحصال زدہ لوگوں کے درد کو دور کرنے کے لیے وقف کر دی۔ ان کی موت سوشلسٹ تحریک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ پسماندگان سے سے میری تعزیت۔جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کا آج رات گروگرام کے فورٹس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ مسٹر یادو کی بیٹی سبھاشنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔

Related Articles