منی پور کے وزیراعلیٰ برین نے استعفیٰ دے دیا

نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں گے

امپھال، مارچ ۔وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں گورنر لا گنیشن کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔بیرن بی جے پی لیجسلیٹیو ممبران کے نئے لیڈر کی باضابطہ تقرری تک نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔گورنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے باضابطہ طور سے استعفیٰ نامہ میرے حوالے کیا ہے اور میں وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ مستقل انتظامات ہونے تک نگراں وزیر اعلیٰ رہیں۔‘‘این بیرن سنگھ جنہوں نے مارچ 2017 میں پانچ سال تک بی جے پی کے پہلے وزیراعلی کے طور پر خدمات انجام دیں اور منی پور میں بی جے پی کی مہم کی قیادت کی۔ جنہوں نے 60 میں سے 32 سیٹیں جیت کر قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔بی جے پی کی مرکزی قیادت کی جانب سے جلد ہی ریاست کی قیادت کے بارے میں فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles