شیوراج منڈلا میں قبائلی افتخار ہفتہ کے اختتامی پروگرام میں شامل ہوں گے

بھوپال، نومبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان آج ریاست کے منڈلا میں قبائلی افتخار ہفتہ کے اختتامی پروگرام میں شامل ہوں گے۔آج منڈلا میں قبائلی طبقہ کو کئی سوغات دینے کے ساتھ مسٹر چوہان کئی اہم فیصلوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔ سرکاری اطلاع کے مطابق مسٹر وزیر اعلیٰ ’راشن آپ کے گرام‘ منصوبے کے تحت آج منڈلا میں گاڑی روانہ کریں گے۔اس دوران گیارہ ہزار ہیکٹیر کے کمیونٹی لیزوں کی تقسیم ہوگی۔ بانس سے معاش کی ترقی کے تحت 7500 اعلیٰ پیدواری درخت قبائلیوں میں تقسیم کیے جائیں گے اور بانس پروڈکٹس مینوفیکچرنگ ٹریننگ کی شروعات ہوگی۔تقریباً 698 کروڑ روپے کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔اس دوران خواتین خود امدادی گروپوں کے درمیان 10 کروڑ روپے تک کا قرض تقسیم کیا جائے گا۔ بیگا بیسک امینٹی انکلیوزن بائی گورنمنٹ ایجنسی کے ذریعہ منصوبہ’آپ کے دوار‘ مہم کی شروعات ہوگی۔ریاست کے قبائلی طبقے کو دیورانیہ منصوبہ، سلک سیل انیمیا کا علاج، بیک لاگ عہدوں پر تقرری، ’ایکلویہ اسکول‘ اور’وزیر اعلیٰ زمین حقوق‘منصوبہ سمیت دیگر فلاحی منصوبوں سے مستفید کیا جارہا ہے۔اس مہینے کی 15 تاریخ کو وزیر اعظم نریند رمودی کی موجودگی میں بھوپال سے قبائلی افتخار ہفتہ شروع ہوا تھا۔ وزیر اعظم نے15نومبر کو پورے ملک میں قبائلی افتخار کا دن منانے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles