منوج سنہا کی جموں وکشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں کو شام کو راج بھون میں دعوت

سری نگر،جون۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یونین ٹریٹری کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو آج شام راج بھون میں چائے پر مدعو کیا ہے۔ذرائع سے معلوا ہے کہ لیفٹیںنت گورنر نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، اپنی پارٹی و دیگر پارٹیوں کے سربراہوں کو آج شام چھ بجے راج بھون میں چائے پر مدعو کیا ہے۔جن سیاسی لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکتر فراوق عبداللہ،بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی،پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون،اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری، سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی، جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے غلام احمد میر، پیلپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر حکیم محمد یاسین و دیگر لیڈران شامل ہیں۔تاہم موصوف لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے سیاسی جماعتوں کو مدعو کرنے کی وجہ ابھی پوری طرح سے معلوم نہیں ہوسکی ہے۔بعض رپورٹس کے مطابق مذکورہ سر براہوں کو شری امر ناتھ یاترا اور دیگر امور پر بات چیت اور غور خوض کرنے کی غرض سے مدعو کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا میں آج ہی دہلی سے آیا ہوں۔انہوں کہا: ’ابھی مجھے کارڈ ملا ہے مجھے کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہاں کیا ہونے والا ہے اس پر کچھ لکھا نہیں ہے میں جا رہا ہوں اور وہاں دیکھتے ہیں کیا ہوگا‘۔یہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی یونین ٹریٹری کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ پہلی میٹنگ ہے۔دریں اثنا پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ سید سہیل بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس دعوت نامے کو مذاق قرار دیا ہے۔ان کا ٹویٹ میں کہنا ہے: ’شام کو منعقد ہونے والی ایک میٹنگ، جو ایک سنجیدہ معاملہ سمجھاجاتا ہے، میں شرکت کے لئے صبح کو دعوت نامہ بھیجا جاتا ہے، کیا مذاق ہے‘۔انہوں نے مزید کہا: ’ویسے وزیر اعظم کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ جس میں جموں کشمیر کے ایل جی اور وزیر داخلہ بھی موجود تھے، کا کیا ہوا‘۔

Related Articles