بی جے پی کو اگلی نسل کی فکر نہیں:بابل سپریہ

کلکتہ,جنوری۔ ایک عرصے تک وزیر اعظم نریندر مودی کےمعتمد رہے سابق مرکزی وزیر بابل سپریہ جو بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں نےملک میں بے روزگاری کےلئے وزیرا عظم مودی کی سخت تنقید کی ہے۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھاکہ وزیر اعظم مودی بنگالیوں کو پسند نہیں کرتے – یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 7سالوں میں وزیر اعظم مودی کابینہ میں کوئی بھی بنگالی کابینہ کا حصہ نہیں رہا۔ انہوں نے مودی اور شاہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ بےروزگاری ہے۔دو شخص مودی اور شاہ کی پارٹی بی جے پی ب گئی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے مگر سیاست داں اگلی نسل کی فکر نہیں کررہی ہے۔خیال رہے کہ وزارت سے ہٹائے جانے کے بعد بابل سپریہ نے بی جےپی سےاستعفیٰ دیدیا تھا اور کہا تھا کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں اور بعد میں وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔پارٹی تبدیل کرنے کےبعد سے ہی وہ وزیرا عظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تنقید کررہے ہیں ۔بابل وزیرا عظم مودی کے قریبی رہے ہیں مگر اب وہ وزیر اعظم کو بنگالی مخالف قرار دے رہے ہیں ۔

Related Articles