منشور کے لئے بی جے پی کو 78610تجاویز ملیں: نشنک

دہرہ دون، جنوری۔ اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی، ہردوار کے رکن پارلیمان اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ویزن پیپر کے کنوینر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہاکہ پارٹی کو منشور کے لئے 78610تجاویز موصول ہوئی ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنا انتخابی منشور بنانے کے لئے عوام سے تجاویز جمع کی ہیں۔ جمعہ کو ویزن پیپر عوام کی توقعات کے مطابق بنانے کے سلسلہ میں 70اسمبلیوں میں چلائے گئے ایل ای ڈی رتھوں میں لگی عوامی تجاویز جمع کرنے کی مہم کی تکمیل کے بعد ریاستی ہیڈکوارٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔مسٹر نشنک نے بتایا کہ مہم میں 120تجاویز پیٹی میں اور آن لائن کے ذریعہ کل ملاکر 78610تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے عام لوگوں کی شراکت کے مطابق ویزن پیپر بنانے کا عہد کیا ہے۔ ہم نے اب تک جو کہا ہمیشہ کیا، اس لئے ریاست کے آخری کونے تک ہمارے رتھ گئے اور تجاویز لیکر آئے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو عام لوگوں کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا انتخابی عزم تیار کرتی ہے۔اس دوران موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نشنک نے کہاکہ اتراکھنڈ کو بی جے پی نے بنایا ہے اور اسے سنوارنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کا کوئی بھی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ بی جے پی کامنشور ان کی تجاویز کے مطابق نہیں بنا ہے۔ یہ ایک شاندار ویزن پیپر ہوگا، عوام کے لئے عوام کا ویزن پتھ۔ ہم درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، پسماندہ طبقات، کسانوں، مزدوروں، مزودوروں کی تجاویز اور مشورے شامل کریں گے۔سابق وزیراعلی نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ اٹل جی نے جب اتراکھنڈ بنایا تب انہوں نے اتراکھنڈ کو خصوصی ریاست اور خصوصی صنعتی پیکج دیا تھا۔ آج ہمالیائی ریاستوں کو دیکھا جائے تو اتراکھنڈ کئی گنا آگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی کا اتراکھنڈ سے خاص لگاو ہے اور وہ اپنے بیان میں ہمیشہ کہتے ہیں اور واضح طورپر زمینی سطح پر اس کی چھاپ نظر آتی ہے۔اس موقع پر ریاست کے نائب صدر انل گویل نے کہاکہ بی جے پی جمہوری نظام کو اپناتے ہوئے مسلسل کام کررہی ہے۔

Related Articles