ممتا بنرجی نے نیپالی شاعر بھانو بھگتا کو خراج عقیدت پیش کیا

کلکتہ،جولائی۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایک بار پھر دارجلنگ میں پہاڑ کے عوام کو اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال ہی میں علاقے کی ترقی ہوسکتی ہے۔ جی ٹی اے کی حلف برداری کی تقریب میں بھی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پہا میں امن کے لیے اتحاد کا پیغام دیا تھا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ عوام کیلئے کام کرنا چاہتی ہیں۔آج بدھ کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیپالی شاعر بھانوبھکتا کی سالگرہ کی تقریب کے اسٹیج سے اتحاد کا پیغام دیا۔ اس موقع پر دارجلنگ کے مال میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ خود وزیر اعلیٰ نے وہاں بھانوبھکت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بھانوبھکت کی مورتی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بھانوبھکتا کی لکھی نظمیں ان کے دل کو چھو گئیں۔ اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے امتیازی سلوک نہیں کیا۔ ہم ہمیشہ ایک ہی بات کہتی ہوں کہ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔امتیازی سلوک کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو بھانوبھکتا کی سالگرہ پر پہاڑی سڑک پر صبح کی سیر کی۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے بات کی۔ اس نے چاکلیٹ بچوں کے حوالے کیں۔ سبزی منڈی میں داخل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نے دکانداروں سے بات کی۔ اس نے یہاں کی سبزیوں کی قیمت بھی معلوم کی۔ خیال رہے کہ بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمانت بسواس شرما بھی دارجلنگ میں موجود ہیں۔ممتا بنرجی نے گورنر کی دعوت پر راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی ہے۔

Related Articles