ڈبل انجن والی حکومت نے ترقی کے عزائم کو پورا کیا: یوگی

امروہہ، دسمبر۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے ترقی کے عزائم کو پورا کیا ہے۔حسن پور میں ’جن وشواس یاترا ‘کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے اعلان کیا کہ ریاست کی آٹھ شوگر مل کو چالو کیا جائے گا، جن میں سے ایک مل امروہہ کی شامل ہے۔ اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کی رہائش کا پیسہ دیواروں سے نکل رہا ہے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےضلع امروہہ میں 31 پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ کل 43.18 کروڑ روپے کے پروجیکٹس میں16 لا افتتاح کیاجس کی لاگت 376159900 روپے ہے جبکہ سنگ بنیاد کے 15 پروجیکٹس کی کُل لاگت 55687000 روپے بتائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں بی جے پی حکومت نے عوام کو مفت ویکسین دی۔ ڈبل انجن والی حکومت ڈبل راشن بھی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار دنوں سے دیواروں سے نوٹ نکل رہے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ بابوا نوٹ بندی کی مخالفت کر رہے تھے۔ یہ لوگ ضلع کی ترقی کو آنے والا روپیہ ان لوگوں کے پاس کیسے پہنچاتا تھا۔ ایس پی حکومت میں ایک بھی غریب کو گھر نہیں ملا۔ یہ رقم دیواروں سے نکل رہی ہے۔ بی جے پی نے رہائش فراہم کی۔ ایس پی حکومت کے جذبات غریبوں کے لیے نہیں تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ایس پی حکومت میں نوکری ملتی تھی تو ’کورووں‘ کا پورا خاندان وصولی کے لیے نکل پڑتا تھا۔ بی جے پی کی حکومت بنی تو کسانوں کے قرضے معاف کر دیے گئے۔ بوا -بابوا سے پوچھو وہ لوگ کہاں تھے کورونا بحران میں؟ ہم اور ہمارے وزراء جان بچانے کے لیے کورونا میں گھوم رہے تھے۔ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ریاست میں کوئی فساد نہیں ہوا ہے۔ کیونکہ فسادیوں کو معلوم ہے کہ وصولی ہوجائے گی۔ ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ کیا بوا، بابوا اور کانگریس مندر بنوا سکتی تھی؟ رام بھکتوں پر گولیاں چلانے والوں سے اس کی امید بھی نہ رکھیں۔ حکومت معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کا احترام کرے گی۔

Related Articles