ممتا بنرجی نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

کلکتہ،اگست۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی نو منتخب صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ شام 6.30بجے طے شدہ پروگرام کے مطابق راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کیلئے ممتا بنرجی پہنچیں۔ انہوں نے صدر جمہوریہ کو گل دستہ پیش کرکے مبارک باد پیش کی۔ ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کے یشونت سنہا کو این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کے خلاف میدان میں اتارا تھا۔ تاہم، این ڈی اے کے امیدوار کا اعلان ہونے کے بعدانہوں نے کہا تھا کہ اگر دوپدی مرمو کو امیدوار بنانے سے قبل ان سے بات کی جاتی تو وہ حمایت کرتے۔اس سے قبل ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔

 

Related Articles