ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈر سبرا منیم سوامی سے ملاقات کی

کلکتہ,نومبر۔ ترنمو ل کانگریس کی توسیع کے مشن پر دہلی میں موجود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شام 5بجے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنےسے قبل بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن اور اپنی ہی حکومت کے خلاف تبصرہ کرنے کےلئے مشہور سبرا منیم سوامی سے ملاقات کی۔سبرامنیم سوامی نے ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے بعد کہا ہے کہ وہ اپنی سائیڈ نہیں تبدیل کررہے ہیں ۔پہلے بھی وہ ممتا بنرجی کی طرفداری کی ہے۔مجھے سائیڈ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔سخت گیر نظریات کی وجہ سے مشہورسبرامنیم سوامیی کے حالیہ دنوں میں بی جے پی سے تعلقات میں سرد مہری آئی ہے ۔انہیں گزشتہ دنوں بی جے پی کی آل انڈیا ورکنگ کمیٹی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ پہلے بھی کئی بار عوام میں ممتا کی تعریف کرچکے ہیں۔وزارت خارجہ سے ممتا بنرجی کو روم کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ملنے پر سوامی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی تھی ۔کل ممتا بنرجی نے کانگریسی لیڈران کرتی آزاد ، اشوک تنوراور سابق جےڈی یو لیڈر پون ورما کو ترنمول کانگریس میںشامل کرایا تھا۔

Related Articles